امریکہ سے تعلقات میں جو گہرائی تھی شاید اب نہیں ہے

چین نے ہمیں امریکہ سے برے تعلقات رکھنے کے لیے نہیں کہا، ہماری کوشش یہی ہے کہ امریکہ کےساتھ تعلقات اچھے رہیں۔ منیر اکرم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 دسمبر 2021 11:06

امریکہ سے تعلقات میں جو گہرائی تھی شاید اب نہیں ہے
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2021ء) : اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سے تعلقات میں جو گہرائی تھی شایداب نہیں ہے لیکن ہمیں امریکہ سے تعلقات اچھے رکھنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیں امریکہ سے برے تعلقات رکھنے کے لیے نہیں کہا۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ امریکہ کےساتھ تعلقات اچھے رہیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ جیوپولیٹیکل حالات سب سمجھتے ہیں، چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں اور امریکہ کےساتھ ہمارے تعلقات برے نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور جی 77 گروپ کے نو منتخب صدر منیر اکرم نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جی77 گروپ میں شامل ممالک کی حمایت حاصل تھی، پاکستان نے ہرموقع پرلیڈر شپ دکھائی ہے جس کی وجہ سے یہ گروپ مؤثر رہا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے منیر اکرم کا کہنا تھا کہ کورونا سمیت کئی بحران ہمارے سامنے ہیں، ہمیں ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا ہے، شفاف اور غیر جانب دار ہوکرکام کریں گے، جی 77 گروپ کی یکجہتی بہت اہم ہے، اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ گروپ کے تمام ممالک کو اپنے ساتھ لے کر چلیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بڑا چیلنج افغانستان کے علاقے سمیت بھارت کی جانب سے مسلسل دہشت گردانہ حملوں مالی اعانت، سرپرستی اور معاونت ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی دہشتگردی کی فہرست میں شامل تنظیموں کو بھارتی مالی معاونت کا انکشاف دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ پاکستان ریاستی دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، اسی لیے پاکستان نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان اور عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور اب تک 80 ہزار سویلین اور سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانی دی ہے۔ منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان ریاستی دہشت گردی سمیت تمام اقسام کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،