معین خان نے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کو وکٹ کیپنگ کروانے کی خواہش ظاہر کردی

اعظم خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پی سی بی کے پلانز کا حصہ، سرفراز چاہیں گے تو اعظم پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کرسکتے ہیں: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 11:48

معین خان نے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کو وکٹ کیپنگ کروانے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) سابق ٹیسٹ کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ معین خان نے پی ایس ایل7 میں وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معین خان نے اگلے ماہ شروع ہونیوالے پی ایس ایل 7 میں وکٹ کیپنگ کیلئے سرفراز احمد کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کے انتخاب کی خواہش ظاہر کی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے سرفراز احمد ہمیشہ سے بیسٹ آپشن رہے ہیں۔ اچھی کارکردگی کیلئے سرفراز احمد کو اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا۔ انہیں کئی بار اوپر نمبر پر بیٹنگ کرنے کا کہا۔ معین خان نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔

(جاری ہے)

پی سی بی سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیر غور نہیں لارہا جبکہ اعظم خان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پی سی بی کے پلانز کا حصہ ہیں۔

سرفراز احمد اگر چاہیں گے تو اعظم خان پی ایس ایل میں وکٹ کیپنگ کر سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ماضی کے برعکس اب حکمت عملیاں بدل گئی ہیں۔ ٹی ٹونٹی میں سرفراز کو اپنی پوزیشن تبدیل کرکے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ معین خان نے مزید کہا کہ اب ہر کھلاڑی کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ پرفارمنس دیے بغیر کوئی بھی کم بیک نہیں کرسکتا، سسٹم کو نیچھے سے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،پاکستانی کوچز کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر ایسے اقدامات جاری رہیں تو باہر سے کوچز لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔