Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں،ووٹرزکو133کے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہنے کی ہدایت

کسی دوسری جماعت یا آزادامیدوارکو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ‘ کارکنوں،ووٹرز کو پیغام

ہفتہ 4 دسمبر 2021 12:27

تحریک انصاف کے کارکنوں،ووٹرزکو133کے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 133کے مقابلے میں شامل نہ ہونے پر اپنے کارکنوںاورووٹرز کو این ای133کے ضمنی انتخاب سے لا تعلق رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے کہاگیاہے کہ ہمارے امیدوار کو تکنیکی غلطی کی وجہ سے مقابلے سے باہر رکھاگیا ۔ تحریک انصاف نے کسی دوسری جماعت یا آزادامیدوارکو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے کارکنان اور ووٹرزاین اے 133کے ضمنی انتخاب سے قطعی لا تعلق رہیں اور ووٹ کا حق استعمال نہ کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات