سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات

ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے،فواد چوہدری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:09

سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کاہ ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پر بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ روز سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہوگئے ہیں، ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے ہمیں تکلیف دیتے ہیں، پھر سب نارمل ہو جاتا ہے اور تب تک احساس دفن رہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک اگلا واقعہ نہ ہو یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہ گئے، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیے ہیں ان بموں کو ناکارہ نہ کیا تو وہ پھٹیں گے ہی اور کیا کریں گے، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے بہت توجہ چاہیے بہت توجہ۔