ممبئی ٹیسٹ ، اعجاز پٹیل نے انیل کمبلے کا ریکارڈ توڑ دیا

اننگز میں 10 وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے بائولر بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:04

ممبئی ٹیسٹ ، اعجاز پٹیل نے انیل کمبلے کا ریکارڈ توڑ دیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 دسمبر 2021ء ) نیوزی لینڈ کے ایک ہی باولر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم کو 325 رنز پر پولین پہنچا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی پوری ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ایک ہی باولر نے اُڑا کر رکھ دیا ، اعجاز پٹیل نے شاندار گیند بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 47.5 اوورز میں 119 رنز دیئے اور 10 کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر انوکھا اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ، اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے۔

(جاری ہے)

اعجاز پٹیل سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی اننگز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں، انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956ء میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھے۔ بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999ء میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979ء میں میلبورن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 9 شکار کئے تھے جب کہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987ء میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔