سعودی عرب کے ریاض کار شو میں 120 ملین ریال کا کاروبار ہوا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 13:35

سعودی عرب کے   ریاض کار شو میں 120 ملین ریال کا کاروبار ہوا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) سعودی عرب کے دارلحکومت میں منعقدہ ریاض کار شو  میں 120ملین ریال کا کاروبار ہوا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض کار شو کے  ڈائریکٹر عادل الرجب نے  میڈیا کو بتایا کہ  نمائش نے ہر سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور اس  موٹر شو میں آنے والوں کی تعداد تقریب1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ  نمائش میں فروخت ہونے والی کاروں کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جن کی مالیت 120 ملین ریال ہے۔نمائش میں نایاب کاروں کو شامل کیا گیا ہے۔نمائش میں فیراری نے دنیا میں پہلی فارمولا 1 کار لانچ کی۔ اس کے علاوہ متعدد مخصوص کاریں جو دنیا میں پہلی بار لانچ کی گئیں انہیں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔