تائیوان کیخلاف چینی اقدام کے خوفناک نتائج ہونگے، امریکی وزیرِ خارجہ

تائیوان کو ملکی دفاع میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انتونی بلنکن

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:54

تائیوان کیخلاف چینی اقدام کے خوفناک نتائج ہونگے، امریکی وزیرِ خارجہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کے تائیوان کے خلاف کسی بھی اقدام کے خوفناک نتائج ہوں گے۔یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا تائیوان کو ملکی دفاع میں ہر ممکن مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انتونی بلنکن نے کہا کہ چین تائیوان کا اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کیلئے کوششیں کرتا رہا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ چینی رہنماء آبنائے تائیوان کے اس پار ’کسی بحران کو جنم نہ دینے‘ کے بارے میں بہت احتیاط سے سوچیں گے۔

متعلقہ عنوان :