امریکی حکام کے آئی فونز پر ہوئے سائبر حملے میں اسرائیل ملوث نکلا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:54

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) اسرائیلی جاسوسی ادارے NSO نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلئے۔برطانوی میڈیا نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔