اسرائیلی جیل سے 7 سال بعد رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی کا پرتپاک استقبال

فلسطین کی حقِ خودارادیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھوں گی، طاقتا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:54

اسرائیلی جیل سے 7 سال بعد رہائی پانے والی فلسطینی لڑکی کا پرتپاک استقبال
یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی لڑکی کو بے گناہ ہونے پر 7 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی جواں عمر لڑکی امل طاقتا کو 7 برس قبل اسرائیلی فوج نے حماس کی معاونت سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔ اسرائیلی فوج نے مقدمہ درج کر کے امل کو جیل بھیجا اور اٴْسے قید کر کے رکھا مگر اب اٴْسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے 7 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غزا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امل طاقتا فلسطین کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اتنا طویل عرصہ جیل میں گزارا اور پھر بے گناہی پر رہائی حاصل کی۔امل کی رہائی پر انہیں اہل خانہ جیل سے لینے کیلئے آئے اور انہیں گاڑی میں گھر منتقل کیا۔جیل کے باہر فلسطینیوں سڑک کے دونوں اطراف کھڑے رہے جنہوں نے امل کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اٴْن کا ولولہ انگیز نعروں سے استقبال کیا اور خوشی میں آتشبازی بھی کی۔اپنے حق میں باہر نکلنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاقتا نے کہا کہ وہ فلسطین کی حقِ خودارادیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :