قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی

کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم ، ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 14:59

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم جب کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے اولمپک ہاؤس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات میں ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کی۔اس موقع پر ٹیموں کی تیاری اور روانگی پلانز کے حوالیسے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ان گیمز میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ویمن کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔