سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:16

سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس شرمناک واقعہ سے پاکستانی قوم شرمندہ ہے،دن دیہاڑے ایک غیر ملکی شہری کو چوک میں زندہ جلادیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کہی نظر نہیں آتی،اس سارے معاملے میں حکومت نے انتہائی غیر سنجیدگی اور غیر ذمہ درانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔ مطالبہ ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کی فوری شفاف تحقیقات کی جائیں اورواقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔