اطالوی شہری جعلسازی سے ویکسین لگوانے کی کوشش میں گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:50

اطالوی شہری جعلسازی سے ویکسین لگوانے کی کوشش میں گرفتار
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) اطالوی شہری کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کیلئے جعلسازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

شمال مغربی اٹلی کی ایک نرس فیلیپا بوا نے اطالوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ایک 50سالہ اطالوی شہری ان کے ویکسین سینٹر میں ویکسین لگوانے آیا اور جب انہوں نے اس شخص کی آستین اوپر کی تو ان کو محسوس ہوا کہ ان کے بازو کی جلد اصلی نہیں ہے بلکہ اس نے ویکسین لگوانے کے لیے نقلی بازو تیار کر رکھا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی جعلسازی کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی ادارے کو دی گی جنہوں نے اسے ویکسین سینٹر سے ہی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :