پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

معاہدے کی رو سے پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:59

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور پاکستان ہندو کونسل کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ۔ ہفتہ کو یاداشت پر پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل(ر) ارشد ملک اور پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دستخط کئے ،معائدے کی رو سے پی آئی اے اور پاکستان ہندو کونسل ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے مل کام کریں گے،پی آئی اے اندرون ملک، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں فراہم کریگا،پاکستان آنے والے ہندؤوں نے امیگریشن،سفری سہولیات سیکورٹی پر ڈاکٹر رمیش لال کا اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ گزشتہ ہفتے آپریٹ ہونے والی پرواز اور بیرون ملک سے آنے والے مہمان پاکستانی حکام اور عوام کی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ ملے۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پاکستان میں کئی مذاہب کی اہم اور مقدس عبادت گاہیں ہیں،قومی ائیرلائن پاکستان کے مختلف شہروں میں ہندؤوں کے مذہبی مقاماتِ تک رسائی کے اقدامات میں تعاون کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ پی آئی اے قائد اعظم کے مشن یعنی پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے پناہ گاہ ہے ، پر مکمل عمل درآمد کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے بحیثیت قومی ائیرلائن تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے جہازوں پر بلا تفریق خوش آمدید کہتی ہے۔