امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا،5 ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ تک نہ مل سکیں

امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین میں سے ایک نے احتجاجاً استعفا بھی دے دیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین کی تنخواہیں تین ماہ تک نہ مل سکیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے 5 ملازمین میں سے ایک نے احتجاجاً استعفا بھی دے دیا۔متاثرہ ملازمین نے سفیر کو درخواست لکھ کر معاملے کی طرف توجہ دلائی، پانچوں ملازمین کنٹرکٹ پر بھرتی کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متاثرہ ملازمین کی تنخواہیں پاکستان کمیونٹی ویلفئیر فنڈ سے ادا کی جانی تھیں ،فنڈز میں گزشتہ سال کورونا وائرس کی وجہ سے کمی ہوئی ہے۔ترجمان پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ ملازمین کو تنخواہیں وقت پر ادا کرنیکی کوشش کرتے ہیں،اس وقت تمام تنخواہیں ادا کر دی گئی ہیں،تنخواہوں کا مسئلہ گزشتہ ہفتے حل کر دیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق پراسسیسنگ کی وجہ سے تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیرہو جاتی ہے، نومبر کے آخر میں اگست، ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہیں ادا کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :