ساہیوال، کالعدم تنظیم کا مبینہ کارکن گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:58

ساہیوال، کالعدم تنظیم کا مبینہ کارکن گرفتار
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی پاکپتن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرئوف کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی پاکپتن نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :