سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:52

سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،صدرڈسٹرکٹ ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  سیالکوٹ کے صدر بار خالد حسین قریشی نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو زندہ جلادینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،مذہب کے نام پر انتہا پسندی کے واقعات کو روکنے کیلئے پورے معاشرے کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بار خالد حسین قریشی نے غیر ملکی سری لنکن پرنتھا کمارا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ خالد حسین قریشی نے کہا کہ محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اسلام میں تشدد اور شدت پسندی کو کوئی جگہ نہیں، پوری وکلاء برادری اور پاکستانی عوام سری لنکن شہری کی اس بہیمانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے ۔