کوئی بھی شخص شہیدچوک کوٹلی میںکسی بھی جلسہ وجلوس کاانعقادکروانی/دھرنادینے یاشمولیت کرنے کامجازنہ ہوگا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی کے آفس سے جاری حکم میںبتایاگیاہے کہ کوئی بھی شخص/اشخاص کسی بھی سیاسی/غیرسیاسی تنظیم کے پلیٹ فارم سے یاانفرادی/اجتماعی طورپرشہیدچوک کوٹلی میںکسی بھی طرح کے جلسہ وجلوس کاانعقادکروانی/دھرناوغیرہ دینے یاشمولیت کرنے کامجازنہ ہوگا۔شہیدچوک میںجلسہ/جلوس/دھرنوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میںخلل پڑنے کے علاوہ کاروبارسمیت شہرکے جملہ امورٹھپ ہوکررہ جاتے ہیںجبکہ مریضوںکوہسپتالوںمیںلانے والی ایمبولینسز کی آمدورفت بھی متاثرہوتی ہے۔

مزیدبرآںموجودہ ملکی حالات کے تناظرمیںاندیشہ ہے کہ ملک دشمن عناصرایسے جلسہ وجلوس/دھرنوں میںشامل ہوکراپنے مذموم مقاصدمیںکامیاب ہوسکتے ہیںجبکہ ایسے جلسے وجلوسوں/دھرنوں سے امن عامہ میںخلل پڑنے کابھی خدشہ ہے جس کاتدارک ضروری ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذامیںڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوٹلی امجدعلی مغل ان اختیارات کی روسے جومجھے دفعہ144ضابطہ فوجداری1898 کے تحت حاصل ہیںکوبروئے کارلاتے ہوئے حکم دیتاہوںکہ آئندہ کوئی بھی شخص/اشخاص کسی بھی سیاسی/غیرسیاسی تنظیم کے پلیٹ فارم سے یاانفرادی/اجتماعی طورپرشہیدچوک کوٹلی میںکسی بھی طرح کے جلسہ وجلوس کاانعقادکروانی/دھرناوغیرہ دینے یاشمولیت کرنے کامجازنہ ہوگا۔حکم ھذاکی خلاف ورزی پرکارروائی زیردفعہ188آزادپینل کوڈمجریہ1860عمل میںلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :