محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی2کامیاب کاروائیاں،6,655گرام ہیروئن برآمد،2ملزمان گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:27

محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن کی2کامیاب کاروائیاں،6,655گرام ہیروئن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) محکمہ ایکسائز تھانہ پشاور ریجن نے 2کامیاب کاروائیاںکرتے ہوئے6,655گرام ہیروئن برآمد کرکے2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن وحید خان کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پشاور ریجن محمد ریاض اورسب انسپکٹر ضیا انورنے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر نزد سٹی ہوم جی ٹی روڈ پرمہران گاڑی رجسٹریشن نمبرجے زیڈ205کوکو روک کر تلاشی لینے پر1855گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزم اسلام گل ولد مغل باز ساکن ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کرلیا، مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیاہے۔

دوسری کاروائی میں مذکورہ بالا ٹیم نے خفیہ اطلاع پر نزد خانپور بیکری جی ٹی روڈ پر مسافر گاڑی کی تلاشی کے دوران دو عدد لسی بنانے کے مشینوں سے4800گرام چرس برآمدکرکے ملزم نور حسین ولد زرخان ساکن ضلع خیبر کو موقع پر گرفتار کرلیا،مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔