ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:35

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت انسداد ڈینگی  کے حوالے سے اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی.ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دوران ان ڈور ڈینگی سروئلنس گھروں کی چھتوں، کولرز اور ٹبوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور عوام الناس کو آگاہی دی جائے کہ چھتوں اور ٹبوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں.

انہوں نے کہا کہ کھڑے پانی کو فوری ہٹائیں اورکھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے. ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ دوران آئوٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کباڑخانوں قبرستانوں، ٹائر شاپس کی چیکنگ کی جائے. انہوں نے کہا کہ کباڑخانوں سے غیر ضروری سامان کو نکلوا دیا جائے اور قبرستانوں میں پڑے ہوئے برتن اور ٹائر شاپس میں ٹائروں کو چیک کیا جائے اور جہاں کہیں بھی ڈینگی لاروا برآمد ہو، فوری تلف کیا جائے.

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے والے مقامات پر ڈینگی سپرے کروایا جائے اورذمہ داران کو وارننگز جاری کی جائیں. انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے آگاہی دی جائے اور ڈینگی ورکرز کو ڈیوٹی پر پابند کیا جائے. انہوں نے کہا کہ غفلت کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :