ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:15

ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن متاثر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایل ایس نظام نہ ہونے سے دھند کے دوران طیاروں کی ملک بھر کے ایئر پورٹس پر لینڈنگ ممکن نہیں ہوسکے گی۔کراچی کے ایک رن وے کے سوا ملک کے کسی بھی ایئر پورٹ پر آئی ایل ایس نظام کام نہیں کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے لیے متبادل ایئرپورٹ بھی دستیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی ایل ایس نظام دھند کے دوران کم حد نظر میں بھی طیاروں کو لینڈنگ میں مدد دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق طیاروں کی لینڈنگ متبادل VRF اور RNP سسٹم بھی دھند کے دوران کم حد نظر میں کام نہیں کرتا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے ای) نشاندہی کے باجود کیلی بریشن ایئر کرافٹ کی بروقت مرمت نہیں کراسکی ہے۔ذرائع کے مطابق کیلی بریشن ائیرکرافٹ آپریشنل نہ ہونے سے آئی ایل ایس نظام کی بر وقت کیلی بریشن نہیں ہو سکی۔سی اے اے انتظامیہ کی غفلت کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی ایئرپورٹس پر دھند ہوئی تو متبادل ایئرپورٹ کیلئے طیاروں کو قطر جانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :