افغانستان، کابل میں بم دھماکہ، کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 4 میں بم دھماکہ ہوا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سید خوستی کے مطابق دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ 4 کے علاقے تیمنی میں ہوا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے ایک گلدان میں نصب کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 30 نومبر کے بعد کابل میں یہ تیسرا دھماکہ ہے۔