اطالوی شہری جعلسازی سے ویکسین لگوانے کی کوشش میں گرفتار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:15

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) اطالوی شہری کورونا وائرس سے بچاوکی ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے جعلسازی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا شمال مغربی اٹلی کی ایک نرس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک 50سالہ اطالوی شہری ان کے ویکسین سینٹر میں ویکسین لگوانے آیا اور جب انہوں نے اس شخص کی آستین اوپر کی تو ان کو محسوس ہوا کہ ان کے بازو کی جلد اصلی نہیں ہے بلکہ اس نے ویکسین لگوانے کے لیے نقلی بازو تیار کر رکھا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی جعلسازی کی اطلاع فوری طور پر سیکورٹی ادارے کو دی گی جنہوں نے اسے ویکسین سینٹر سے ہی حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :