مالی ، نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:18

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی میڈیاکے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا،ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو کافی سرگرم ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔