آزادکشمیر بے شمار قدرتی اور سنہری وسائل سے مالا مال ہے،تمام سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں ،صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری
ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:00
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سیالکوٹ میں چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر میاں عمران اکبر، سینئر نائب صدر زوہیب شیخ، نائب صدر قاسم ملک، سیکرٹری جنرل طارق، عامر مجید شیخ، شعیب امتیاز، احمد خان، ایم عباس اور دیگر بھی موجود تھے، جبکہ پی ٹی آئی سیالکوٹ کے مرکزی رہنماء عمر ڈار، مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر، مشیر حکومت حافظ حامد رضا، ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض گجر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر زوہیب شیخ نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے اغراض و مقاصد صنعتی و کاروباری سرگرمیوں اور یہاں پر برآمدات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست کو چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام جاری اور تکمیل شدہ پراجیکٹس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پرصدر ریاست کو آزادکشمیر میں جاری صنعتی منصوبہ جات پر ایک ڈاکیو منٹری بھی دکھائی گئی۔اسی طرح آزادکشمیر میں بزنس سنٹر کے قیام کے حوالے سے بھی صدر آزادکشمیرکو بریف کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس میں صنعت کاروں، سرمایہ کاروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر وزارت صنعت و حرفت کی جانب سے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر نے سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہر سطح پر آپ کی بھرپور مدد کریں گے لہذا آپ ہمارے ہاں ہائیڈرو، منرلز، ٹورازم اور دیگر کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اس کے لئے حکومت آپ کو اپنی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزادکشمیر اقتصادی طور پر خود کفیل ہو اور یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب یہاں پر صنعتی ترقی ہو گی اور اس سے آزادکشمیر کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے جہاں ریاست خود کفالت کی منزل کی جانب گامزن ہو گی وہاںپر عوام کامعیار زندگی بھی بہتر ہو گا۔ اس اجلاس کی خصوصی بات یہ تھی کہ صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی تقریب میں آمد پر صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی جتنی بڑی تعداد موجود تھی اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں ملی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور آزاد جموں وکشمیر چیمبر آف کامرس کے درمیان روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.