وزیر اعلی عثمان بزدارکا گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ، انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:18

وزیر اعلی عثمان بزدارکا گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ واقعہ کی انکوائری کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔