پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کو سیکرٹری سندھ یونیورسٹیز کا خط موصول

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں تاخیر کے باعث سندھ بورڈز سے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے پنجاب یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں داخلے روکنے جانے پر سیکرٹری سندھ یونیورسٹیز اور سندھ تعلیمی بورڈز کی جانب سے بھیجا گیا خط پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار کو موصول ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ خط کے متن میں سیکرٹری سندھ یونیورسٹیز نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ سندھ بورڈز کے طلباء و طالبات کے داخلے معطل نہ کریں خط میں وضاحت پیش کرتے ہوئے سیکرٹری یونیورسٹیز نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے سندھ کے تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تاخیر کا باعث بنے جس کے باعث نتائج میں بھی تاخیر پیدا ہوئی ہے لہٰذا پنجاب یونیورسٹی اور پنجاب کے دیگر تعلیمی ادارے سندھی طلباء ں*کو داخلوں سے محروم نہ کریں کیونکہ ان کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔