گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، خورشید شاہ

چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں، حکمرانوں نے پہلے کشمیر دیا، اب پاکستان دینا چاہتے ہیں، پی پی رہنما کی میڈیا گفتگو

ہفتہ 4 دسمبر 2021 20:35

گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، خورشید شاہ
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گھر کے بھیدی نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے، چوہدری سرور کے انکشافات سنگین ہیں۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ نہیں کہا، یہ حکومتی لوگ انکشاف کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرض کے بدلے پاکستان کے وسائل لکھ کر دینا خوفناک عمل ہے، پہلے کشمیر دے دیا، اب پاکستان دینا چاہتے ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بلا تاخیر نوٹس لینا چاہیئے، سپریم کورٹ وزیرِ خزانہ کو بلا کر معاہدوں کی تفصیلات چیک کرے۔ان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے نام پر کیا گیا فیصلہ اس کی کڑی ہے، حکومتی ارکان کا کوئی نقصان نہیں، وہ بیرونِ ملک چلے جائیں گے۔خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقصان ملک کے 24 کروڑ عوام کا ہو گا، سیالکوٹ کا واقعہ افسوس ناک ہے، لیکن حکومت کچھ کرنا ہی نہیں چاہتی