Live Updates

وزیراعظم کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے 6دسمبر کو ایک بڑے پروگرام کا اعلان کررہے ہیں ، چوہدری اسلم گھمن/عظیم نوری گھمن

کامیاب نوجوان پروگرام ایک طرف اب کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کا ٹیلنٹ صلاحیتوں کو کارآمد بنانے اورسامنے لانے کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں ملکی تاریخ کا پہلا اورمثالی پروگرام خاص طورپر نوجوان کھلاڑیوں اورکھیلوں کے لیے لانچ ہورہا ہے ،پی ٹی آئی رہنماء

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:03

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) مرکزی رہنما پی ٹی آئی بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن، سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے 6دسمبر کو ایک بڑے پروگرام کا اعلان کررہے ہیں ہمارے ضلع کے نوجوان پی ٹی آئی رہنما اوروزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اس سلسلہ میں بڑی محنت کررہے ہیں کامیاب نوجوان پروگرام ایک طرف اب کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کا ٹیلنٹ صلاحیتوں کو کارآمد بنانے اورسامنے لانے کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں یہ ملکی تاریخ کا پہلا اورمثالی پروگرام خاص طورپر نوجوان کھلاڑیوں اورکھیلوں کے لیے لانچ ہورہا ہے تاکہ کھیل بھی فروغ پائیں اورنوجوانوں کی صلاحیت بھی کام آئے اورگرائونڈ بھی آباد ہوں ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ٹی آئی رہنما حاجی ناصر چیمہ اورڈاکٹر طاہر اقبال چیمہ کے ہمراہ بدوکے میں والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کھیل نوجوان نسل میں نظم وضبط اوربرداشت کے جذبوں کو فروغ دیتے ہیں جبکہ کھیلوں کے مقابلوں سے آپس کے باہمی تعلقات بھی گہرے ہوتے ہیں اورعلاقائی محبت اورثقافت بھی فروغ پاتی ہے ہمارے لیڈر اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کی اصل طاقت نوجوان ہیں اوراب سارا زور نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے اورکامیاب روزگار اورجوان بنانے اور ا ن کا ٹیلنٹ سامنے لانے پر لگایا جارہا ہے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات