صوبے میں کھیلوں کا فروغ شروع دن ہی سے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ،محمودخان
صوبے میں نچلی سطح پر کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ارب روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے ضم اضلاع میں نئے اسپورٹس گرانڈز کی تعمیر اور پرانے گرانڈز کی بحالی کے لئے 2 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:07
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران کیا۔ اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے انتظامی ڈھانچے کی از سر نو تشکیل، صوبوں کی باہمی مشاورت سے نیشنل اسپورٹس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے اور دیگر متعلقہ امور کے پر تفصیلی غورو خوض کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم کی طرف سے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے علاوہ وفاقی اکائیوں کے وزرائے کھیل اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروع اور نوجوان کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے بارے میں وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبے میں گذشتہ تین سالوں کے دوران مختلف کھیلوں کی متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں انڈر 23 گیمز، انڈر 21 گیمز، انڈر 16 گیمز، نیشنل گیمز، اسپیشل گیمز اور بین الصوبائی گیمز کے علاوہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، خیبرپختونخوا ہاکی لیگ ، خیبر پختونخوا سکول کرکٹ چیمپئن شپ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔ صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے بارے میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں نچلی سطح پر کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ارب روپے کے منصوبے پر کام جاری ہے جن میں متعدد مکمل کئے گئے ہیں۔ اسی طرح تمام اضلاع کی سطح پر اسپورٹس کمپلیکسز کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کے علاوہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر اسپورٹس گرانڈز کی تعمیر کے منصوبے پر بھی کام زور و شور سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں ضم اضلاع میں نئے اسپورٹس گرانڈز کی تعمیر اور پرانے گرانڈز کی بحالی کے لئے 2 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، صوبے میں خواتین کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ہر ریجن کی سطح پر انڈور جمنازیم تعمیر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالام کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر، ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی بین الاقوامی طرز پر اپگریڈیشن اور حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اسپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت کے اہم منصوبے ہیں جبکہ صوبے میں بین الاقوامی معیار کے 13 ہاکی آسٹروٹرفس بچھانے پر بھی کام جاری ہے جن میں سے تین اب تک مکمل کئے جاچکے ہیں۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لئے 1250 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.