Live Updates

سانحہ سیالکوت پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں، عارف علوی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سانحہ سیالکوت پر وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ کا واقعہ یقیناانتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے اور کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں کیونکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے موب لنچنگ کے بجائے انصاف کے ساتھ فیصلہ سازی کا نظام قائم کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن صدر سے رابطہ کر کے سیالکوٹ واقعہ میں ملوث ملزمان کو کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات