حق دوتحریک کی جانب سے گوادر میں 10دسمبر عوامی ریلی ہوگی

حق دو تحریک کے حوالے سے بااختیار قوتوں ،حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،مولاناعبدالحق ہاشمی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دوتحریک کی جانب سے گوادر میں 10دسمبر عوامی ریلی ہوگی حق دو تحریک کے حوالے سے بااختیار قوتوں ،حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے بلوچستان کے ہر ڈویژن سے حقوق کے حصول ،حکمرانوں کی لوٹ مار ،زیادتیوں کے خلاف ’’حق دو ‘‘تحریک نکالنے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے حکمران غافل ،بااختیار قوتیں خاموش ،عوام ظلم وجبر کا شکار ہیں ۔

جماعت اسلامی ہر جگہ ظلم کے خلاف اورمظلوم کیساتھ ہیں عوام ہماراساتھ دیں اگر ہرڈویژن سے عوام گوادر کے عوام کی طرح حق دو تحریک کاساتھ دیں تو بلوچستان سے لوٹ مار ،زیادہ وظلم ختم ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ تبدیلی تباہی جبکہ سونامی رسوائی کانام بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی موجودہ ظالمانہ ،سودی نظام کے خلاف ہر فورم پراحتجاج بلند کریگی عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں۔

بلوچستان میں عوام کی تذلیل ، نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت ناامیدکیا جارہاہے ۔جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خلاف جاری عوامی انقلابی ،جمہوری تحریکوں کی حمایت کرتی ہیں ۔ انتخابی اصلاحات کو صرف ووٹنگ مشین اور اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے ساتھ منسلک کر کے اصل مسائل سے جانب توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ۔بلوچستان میں بلوچستان کے عوام کو حقوق میسر نہیں ہرفورم پر عوام کی تذلیل ،حقوق سے محروم کیے جارہے ہیں۔

قانونی سرحدی ساحلی تجارت سے محروم کرکے ان کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔حکومتی سطح پر لوٹ مار کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اس وقت تمام مسائل کی جڑ خود حکومتی صفوں میں مافیاز کی صورت میں موجود ہیں، مگر موجودہ بحرانی کیفیت میں عمرانی حکومت کامتکبرانہ انداز ناقابل فہم ہیں۔ جماعت اسلامی حقوق کے حصول ،ظلم وجبر کے خاتمے ،اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے ہرسیاسی جموری قوتوں سے رابطہ کررہی ہے تاکہ ملک میں ظلم وجبر کا خاتمہ اور اسلامی نظام قائم ہوعوام کو معاشی آئینی حقوق مل سکیں۔

جماعت اسلامی نے تمام دینی قوتوں کو اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر ایک سازش کے تحت دینی قوتوں کو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کا اتحاد مشکل نظر آرہا ہے،نظریہ پاکستان سے وابستہ،عوام وملت سے محبت کرنے والی تمام جمہوری دینی سیاسی کارکنوں کے لیے جماعت اسلامی کے دروازے کھلے ہیں۔