صوبے میں تعلیم کے فروغ اور شہریوں کے فلاح بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں، میر نصیب اللہ مری

اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد جامعہ لائحہ عمل تیار کرکے اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیگی ،صوبائی وزیر تعلیم

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:35

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ اور شہریوں کے فلاح بہبود کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز ماڈل ہائی سکول میں نئی بلڈنگ کی افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ،صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جلد جامعہ لائحہ عمل تیار کرکے اسکولوں کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولتیں فراہم کی جائیگی تاکہ معاشرے کے تعمیر و ترقی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہوسکے اس حوالے سے موجودہ حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے اس لئے ہم سب نے مل کر تعلیم کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہے کوہلو سمیت قریبی اضلاع کے طلبا و طالبات کی دیرینہ مطالبہ پر جلد سبی میں بورڈ آفس کا شاخ کھول دیں گے جس سے قریبی اضلاع کے طالب علموں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے اساتذہ کرام کا معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم رول ہے مگر کئی علاقوں کے اسکولوں میں ٹیچروں نے ڈیوٹی سے غیر حاضری کو معمول بنایا ہے میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اساتذہ کی غیر حاضریوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اساتذہ کے 50 فیصد پروموشن کوٹہ پر جلد عملدرآمد کریں گے کیونکہ اگر ٹیچر اسکولوں میں نہیں جائیں گے تو حکومت جتنی بھی سہولیات اور اقدامات کرئے تو وہ بے سود ثابت ہوں گے اس لئے حکومت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام اور والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم میں بہتری ہو کوہلو میں جلد بلڈ بینک کی تعمیر کی جائے گی تاکہ یہاں کے مریضوں کے مسائل ختم ہوں ،بعدازاں انہوں نے گرسنی میں ملک خان محمد کے سکول کا افتاح کیا ہے اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا ہے اور انہیں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جعفر خان،ڈپٹی ڈی ایچ او حفیظ اللہ مری،ایجوکیشن آفیسر میر شمس مری، میر طور خان،میر دوست علی مری،حاجی عبدالرحمن سمیت دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :