Live Updates

مقتول سری لنکن شہری کے بھائی کی حکومت پاکستان سے خصوصی درخواست

والدہ کو تاحال بھائی کی موت کا علم نہیں، سمجھ نہیں آ رہی والدہ کو بھائی کی موت کا کیسے بتائیں، گزارش ہے حکومت پاکستان بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے: کمالا سری شانتا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 4 دسمبر 2021 23:23

مقتول سری لنکن شہری کے بھائی کی حکومت پاکستان سے خصوصی درخواست
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2021ء) مقتول سری لنکن شہری کے بھائی نے حکومت پاکستان سے مقتول کے بچوں کیلئے کچھ کرنے کی گزارش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقتول سری لنکن شہری کے بھائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو تاحال اپنےبیٹے کی موت کا علم نہیں ہوا۔ کمالا سری شانتا کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آ رہی والدہ کو بھائی کی موت کا کیسے بتائیں۔

مقتول کے بھائی نے حکومت پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی گزارش بھی کی ہے۔ کمالا سری شانتا نے گزارش کی ہے کہ حکومت پاکستان ان کے مقتول بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات سے مطمئن ہیں۔ مقتول سری لنکن مینیجر کے بھائی کمالا سری شانتا کے مطابق انہیں پاکستان پسند ہے، پاکستان کے متعلق ان کے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بھائی سے متعلق کمالا سری شانتا کا بتانا ہے کہ ان کے بھائی ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتے تھے، انہوں نے پاکستان سے متعلق کبھی کوئی شکایت نہیں کی، ان کا ایک اور بھائی پاکستان کے شہر کراچی میں ملازمت کرتا ہے۔ دوسری جانب برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ میرے شوہر کا قتل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، لیکن انہیں بےدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔

مطالبہ کرتی ہوں کہ منصفانہ تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔ اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں قتل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔

وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کیعوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث100 سے زائد افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے یقیین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات