معصوم کلی کا خون کس کے سر پر ہے کون اس کا حساب دے گا‘انیلہ نجم عباسی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) بانی صدر انجمن اتحاد عباسیہ آزادکشمیر وسرپرست اعلیٰ فلاح دارین پاکستان انیلہ نجم عباسی نے ڈڈیال کے نواحی علاقے کٹھار کی رہائشی معصوم کلی کنول مطلوب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے معصوم کلی کا خون کس کے سر پر ہے کون اس کا حساب دے گا۔ریاست عورتوں، بچوں، یتیموں اور بیواؤں اور اکلیتوں کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز نت نئے دلخراش واقعات جنم لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور ہر شخص سہما ہوا ہے کہ ناجانے کب اس کے ساتھ کیا واقعہ پیش آ جائے گا۔ایسی صورتحال میں ریاست پاکستان کا تشخص عالمی سطح پر برقرار رکھنا ملک وملت ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ڈڈیال اور سیالکوٹ جیسے دلخراش واقعات اس چیز کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بہت سے ناسور ہمارے معاشرے میں پروان چڑھ چکے ہیں ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی معاشرے کے لئے بہتر ہے۔انھوں نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ باقی لوگوں کے سامنے یہ مثال بن سکیں۔

متعلقہ عنوان :