Live Updates

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں ‘محسن علی اعوان

اتوار 5 دسمبر 2021 14:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور ہمراہ وزیراعظم آزادکشمیر محسن علی اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور آزادکشمیر کی ہر گلی، محلے اور وارڈ سے لے کر ٹاؤن کمیٹی تک مسائل کا بخوبی علم رکھتے ہیں۔بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اس امید کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ لوگوں کے دیر پا مسائل جو مقامی نمائندگی میسر نہ آنے کی وجہ سے التواء میں چلے گئے ہیں ان کو حل کیا جائے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں اور ان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہر قیمت ممکن بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کو مقامی نمائندگی میسر آ سکے اور ان کے مسائل حل ہوں۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی ہمارے سامنے زندہ مثال ہے کہ کیسے عوام کو ان کی دہلیز پر حق حکمرانی دیا گیا۔انھوں نے کہا وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں صاف وشفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنا کر آزادکشمیر میں لوگوں کو حق حکمرانی ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے۔

تحریک انصاف خواتین اور نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر بلدیاتی الیکشن میں ٹکٹ جاری کرے گی تاکہ کرپشن سے پاک بلدیاتی قیادت میدان عمل میں لا کر آزاد خطہ کی تقدیر بدلی جا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات