سیالکوٹ واقعہ پاکستان کا امیج عالمی سطح پر خراب ہوا ہے‘تہمینہ صادق خان

اتوار 5 دسمبر 2021 14:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) چئیرپرسن وویمن کمیشن آزاد جموں وکشمیر تہمینہ صادق خان نے سیالکوٹ واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ پاکستان کا امیج عالمی سطح پر خراب ہوا ہے۔ایک تو پہلے ہی پاکستان عالمی سطح پر مذہبی جنونیت پر پہنچانا جاتا ہے اوپر سے آئے روز ایسے واقعات کا جنم لینا کسی بڑے خطرے سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

ایک وقت تھا جب پاکستان کے شہروں لاہور، سیالکوٹ، پشاور کو امن کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا آج یہ حالت ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ایسے واقعات جنم لیتے ہیں کہ انسانیت بھی شرما جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقع انسانیت کی توہین ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مظلوم کے خاندان کے دکھوں کا مداوا کسی بھی طور پر ممکن نہیں ہے انتظامیہ اور حکومت پاکستان ختم نبوت اور توہین رسالت کے قوانین پر مؤثر اور بھرپور طریقے سے عملدرآمد کروائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کبھی بھی جنم نہ لیں سکیں۔سیالکوٹ واقعہ میں ملوث کردار کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی گھناؤنی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے۔