پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں

شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میںتیارہ کر دہ سفارشات (آج)سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیگی لانگ مارچ کب ہو اور استعفے کب دینے چاہئیں وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا

اتوار 5 دسمبر 2021 14:55

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنی سفارشات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق اپنی سفارشات تیار کرلیں ، (آج)پیر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیگی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات تیار کرلیں، ذرائع کیمطابق اسٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کی حمایت میں سفارشات تیار کی ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اراکین نے اتفاق کیاکہ لانگ مارچ بھی ہونا چاہئے اور استعفے بھی دینے چاہئیں ۔ ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کب ہو اور استعفے کب دینے چاہئیں وقت اور تاریخ کا تعین پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کرے گا۔

ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات (آج) پیرکو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوگا جس میں نواشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے