جرمنی ،گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جرمنی میں ایک گھر سے 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں افراد گھر میں قرنطینہ میں تھے۔ پولیس کے مطابق ان 5 افراد کی لاشیں برلن کے نزدیک جنوبی قصبے کے گھر سے ملیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو فائرنگ اور چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا۔بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے بالغ افراد کی عمریں 40 اور بچوں کی عمریں 8 سے 10 سال ہیں۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق پانچوں افراد کورونا وائرس کے باعث گھر پر قرنطینہ میں تھے۔