میانمار،فورسز نے فوج مخالف مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، 5 ہلاک،پندرہ مظاہرین گرفتار

اتوار 5 دسمبر 2021 15:30

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پٴْرامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی جانب سے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ صبح پیش آیا۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو ایک گا ڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ۔