سیالکوٹ واقعہ پر پاکستان میں کون ہے جو شرمندہ نہیں ہے ‘ ڈاکٹرشہباز گل
جو لوگ مذہب کے دعویدار بنے انہوںنے مذہب کے نام پر ،دوسروں نے سیکورلرا ازم کے نام پر اپنا منجن بیچا اورکرپشن کی ہم آقائے دوجہاں حضرت محمد ؐکے بنیادی فلسفہ سے ہٹے ہوئے ہیں‘ معاون خصوصی کامنہاج یونیورسٹی کے کنونشن سے خطاب
اتوار 5 دسمبر 2021 16:45
(جاری ہے)
شیخ الاسلام ڈاکٹرعلامہ طاہر القادری کے سیاسی یا مذہبی نظریات ،ان کی فکر سے اختلاف کرنا سب کا حق ہے لیکن ان کی تعلیم کے شعبے میں جو جستجو ہے جو حصہ ہے ، انہوں نے اس میدان میں جو شمع جلائی ہے اس سے کسی کو اختلاف نہیں ہو سکتا ، ان کی اس فکر سے لاکھوں زندگیاںروشن ہوئی ہیں۔
انہوںنے مجھے بتایا گیا ہے کہ اس یونیورسٹی میںسنٹر آف پیس بھی بنایا گیا ہے،گیمز میںبھی ڈگری کرا رہے ہیں۔غرضیکہ اس درسگاہ میںنوجوانوںکو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ معاشرتی میدان کیلئے بھی تیار کیا جارہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب ہماری نئی نسل گیمز کے ذریعے تبدیل ہو رہی ہے ، بچہ ہمارے پہلو میںبیٹھا ہے لیکن اسے اپنی ثقافت کے رجحانات کے خلاف پڑھایا رہا ہے ۔ہماری تربیت یہ تھی کہ جب ماں رات کو اٹھ کر کھانسے تو بیٹے نے ماں کو پوچھنا ہے لیکن یہ تصور ہے کہ ماں کھانسے گی توبچے کی نیند خراب ہو گی اور وہ صبح تعلیم پر صحیح توجہ نہیں دے سکے گا اور اس لئے ماں کو اولڈ ہائوس میں بھیجنا ضروری ہے ۔آج ہمارابچہ ہمارے پہلو میں ہے لیکن وہ دیار غیر کی معاشرت کو سیکھ رہاہے ۔انہوںنے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ منہاج القرآن یونیورسٹی ماڈرن چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے نئی نسل کو تیار کر رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مغربی ممالک نے چند دہائیاں پہلے اپنی عورت کو حقوق دئیے ہیںاور اسے ووٹ ڈالنے کی اجازت ملی ہے ۔ لیکن آج امریکہ اوربرطانیہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے عورت کو حقوق لے کردینے ہیں ۔ ہمارے اسلام میں تو کئی سو سال پہلے عورت کوحقوق دے دئیے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے مذہب کی بنیاد ہی تعلیم ہے اورکئی سو سال پہلے تک بھی مسلمان سب سے زیادہ تعلیم یافتہ تھے ۔ اسلام کاتصور ہی تعلیم کا سیکھنے کا ہے اور اس کے بغیر اسلام نا مکمل ہے ۔انہوںنے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ فخر کیجیے آپ جس امت میں پیدا ہوئے ہیں ،آپ فخر کیجیے جس ملک میںپیدا ہوئے ہیں، یہاںبہت مسائل ہیں جنہیں ٹھیک کرنا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان واضح کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنی سوچ میں ہی کسی کے غلام ہو گئے تو آپ دوسرے درجے کے شہری ہیں۔ قوم کے بیٹے وزیر اعظم عمران خان کو ادراک ہے کہ مسلمان جب جب سرورکونین کی تعلیمات کے اوپر عمل پیرا ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے کے قریب ہوئے اللہ نے ہمیں عزت اورنصرت دی اور ہماری غیرت کو بہتر کیا اور جتنا دور جاتے گئے ہماری قسمت میںذلت رسوائی اور اندھیرے لکھے جاتے رہے ۔ انہوںنے کہا کہ مسلمانوںنے سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں اسلام کے دئیے ہوئے شعور کی وجہ سے جھنڈے گاڑھے ۔آج ہے آقائے دوجہاں حضرت محمد ؐکے بنیادی فلسفہ سے ہٹے ہوئے ہیں ، نبی کریمؐ نے کہا تھاکہ تعلیم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ؐاتھارٹی بنائی ہے جس میں نہ صرف پاکستانی سکالر بلکہ دنیا بھر سے سکالرز کو شامل کیا ۔میں وزیر اعظم میں لگن دیکھی ہے اور وہ اس اتھارٹی کے اجلاسوں کو انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ چیئر کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ نبی کریم ؐ کے طریقے بتائے جائیں ۔ ہمارے بچوںکو جونصاب پڑھایا جارہا ہے ، کارٹونز ہیںان کا تعارف ایسا ہو کہ اس میںاسلامی ضابطہ حیات اور اخلاق ہو۔آج ہمارے معاشرے میں غلط سوچ بنی ہوئی ہے ، سیالکوٹ کے واقعہ پر کون ہے جو شرمندہ نہیں ، کس کو دکھ نہیں ہے اورکون کہتا ہے کہ اس کو نہ روکا جائے ۔جب بھارت میں اقلیتوںکے ساتھ ظلم اورزیادتی ہوتی ہے انہیں قتل کی جاتا ہے تو ہمارا دل اس ظلم پر یہاں دھڑکتا ہے ،یہاںجب ایک غیرملکی کوآگ لگائی جارہی تھی آپ کا دل تب بھی دھڑکاہے،آپ کو مایوسی ہوئی ہے ۔ یہ وہ تمام رویے ہیں جو کسی ایک کی ذمہ داری نہیں ، جو لوگ مذہب کے دعویدار بنے ہیں انہوںنے مذہب کے نام پر کرپشن کی، سیکورلرا ازم والوںنے اپنے دائرے میں کرپشن کی کی ،جو عام آدمی تھا اسے مذہب کے دعویداروں او رسیکولر لوگوں سے بھی نفرت ہوئی کیونکہ ہر کسی نے اپنے منجن کے ساتھ کرپشن کو ضرورت اٹیچ کیا ۔سب سے زیادہ اہمیت کردار سازی کی ہے ، یہاں کردارنیچے چلا گیا ہے ۔ اوورسیز پاکستان وہاں تو میرٹ پر چلتے ہیں لیکن یہاں آتے ہیں تو توقع رکھتے ہیں کہ ان کا کام بغیر لائنوں میں لگے ہو جائے ،یہاں پر میرٹ دوسرے کا کام ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں صرف سیالکوٹ کے واقعہ پر شرمندہ نہیں بلکہ 17جون 2014ء کو جو ہوا اس پر بھی شرمند ہ ہوں، اس واقعہ کے بعدجو کیا گیا اس پر شرمندہ ہوں ، شہداء کا خون آج بھی انصاف کی تلاش میں ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.