ی*عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، عمر خان جمالی

: چار روزہ مفت آئی کیمپ سے چشم آشوب کے ہزاروں غریب اور نادار مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں،رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان

اتوار 5 دسمبر 2021 18:30

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں چار روزہ مفت آئی کیمپ سے چشم آشوب کے ہزاروں غریب اور نادار مریض استفادہ حاصل کر رہے ہیں ہر سال مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ غریب مریضوں کی آنکھوں کا مفت علاج ممکن ہو سکے میر عمر خان جمالی نے اپنے بڑے بھائی میجر(ر)میر جاوید خان جمالی کے ہمراہ ضلع کونسل ہال ڈیرہ اللہ یار میں میر ظفر اللہ خان جمالی کے نام سے منسوب چار روزہ مفت آئی ض*کیمپ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر سرجن ڈاکٹر ابرار حسین نے میر عمر خان جمالی کو بتایا کہ مفت آئی کیمپ میں اب تک تین سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کیا جاچکا ہے جبکہ دو سو سے زائد مزید مریضوں کا آپریشن کیا جائیگا میر عمر خان جمالی نے کہا کہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ہماری ذاتی کوشش ہوتی ہے کہ علاقے کے عوام کو صحت اور تعلیم سمیت بنیادی حقوق انکی دہلیز پر مہیا کریں اس سلسلے میں اقدامات کر رہے ہیں بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت ہمارا وژن ہے والد بزرگوار میر ظفر اللہ خان جمالی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی اجتماعی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جنکے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت کا سلسلہ رکنے نہ پائے چشم آشوب کے ماہر سرجن ڈاکٹر ابرار حسین نے میر عمر خان جمالی کو یقین دہانی کروائی کہ ہر سال میر ظفر اللہ خان جمالی کے نام سے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا۔