بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

اتوار 5 دسمبر 2021 18:40

بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔ پولیس مقدمہ درج کر کے شہری کو تلاش کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی سے کراچی پہنچنے والا شہری جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا ہے،شہری تین دن قبل وطن واپس پہنچا تھا۔اس سلسلے میں لاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے بتایا کہ ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والا شہری آٹھ ماہ قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے جرمنی گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والا شہری تین دن قبل بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے وطن واپس پہنچا تاہم پھر ایئرپورٹ سے لاپتہ ہو گیا۔لاپتہ ہونے والے شہری کے والد نے بتایا کہ انہوں نے تین دن قبل بیٹے کی گمشدگی کے متعلق تھانہ ایئرپورٹ میں درخواست دینے کی کوشش کی تاہم انہیں ٹال دیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ والد نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ سچل کی حدود میں رہائش کی وجہ سے انہیں ٹالا گیا انہوں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دن سے وہ تھانہ سچل اور تھانہ ایئرپورٹ کے چکر لگا رہے ہیں لیکن کہیں بھی ان کی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانے والے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے کی گمشدگی کی ایف ا?ئی ا?ر درج کی جائے اور اسے تلاش کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔