Live Updates

ک*این اے 133:وواٹرز کی تعداد انتہائی کم رہی ،11بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا

اتوار 5 دسمبر 2021 19:15

) لاہور (آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ اپنے مقررہ وقت آٹھ بجے شروع ہو ئی ،تاہم کچھ پولنگ سٹیشنز پر اس کا تاخیر سے آغازہوا، چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے صبح کے وقت ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد انتہائی کم رہی تاہم 11بجے کے بعد ووٹروں نے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا جس کے بعدووٹروں کی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت تحریک انصاف اپنے نامزد امیدوارجمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر پہلے ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے جس کے بعد مسلم لیگ(ن) او رپیپلز پارٹی میں ون ٹو ون مقابلہ ہو رہا ہے جبکہ حلقے میں مجموعی طو رپر 11امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 85 ہے،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 558 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہے،حلقہ میں مجموعی طور پر 254 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 21 انتہائی حساس اور 199 حساس قرار دئیے گئے ۔100پولنگ اسٹیشنز مردوں اور 100خواتین جبکہ 54 پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ قائم کئے گئے۔

کسی بھی امن و امان کی صورتحال کے لئے این اے 133 میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئیں اوررینجرز کے 730 اہل کار ڈیوٹی پر تعینات ہیں ۔ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز، 14 ایس ڈی پی اوز ، 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک رسپانس ٹیموں سمیت مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام د ے رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات