sجمادی الاوّل کا چاند نظر آگیا،یکم جمادی الاوّل آج ہوگی

اتوار 5 دسمبر 2021 21:00

× اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) ماہ جمادی الاوّل1443ھ کا چانددیکھنے کیلئے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا‘ اجلاس میں وزارت مذہبی امورسے نصیر الدین‘ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے جوائنٹ سیکرٹری زین العابدین‘محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ‘ اور محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر عظمت حیات سمیت مرکزی و زونل کمیٹی کے اراکین جن میں مفتی ضمیر احمد ساجد‘مفتی محمد اقبال نعیمی‘علامہ سجاد حسین نقوی‘مفتی عبد السلام جلالی‘مولانا ہارون رشید بالاکوٹی‘مولانا ابو بکر صدیق حنیف‘پیر محمد ممتاز احمدنظامی‘ ہمایوں‘ (مذہبی امور)‘ عمر بٹ(مذہبی امور) و دیگر شریک ہوئے‘اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور،کراچی،پشاور، کوئٹہ میں منعقد ہوئے‘ جس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی ، مولانا سید عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بھر میں مطلع صاف رہا جبکہ کئی علاقوں میں ابرآلود بھی تھا اسلام آباد،کوئٹہ،کراچی اور گرد و نواح میں ماہ جمادی الاوّل 1443ھ کا چاند کے نظر آ گیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا یکمجمادی الاوّل 1443ھ6دسمبر 2021 بروزپیر کو ہوگی، اجلاس کے آخر میں ملکی سلامتی استحکام‘ ترقی وخوشحالی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

۔۔ اعجاز خان