دنیا کی طویل القامت خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں

اتوار 5 دسمبر 2021 22:05

دنیا کی طویل القامت خاتون 27 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) کچھ عرصے سے بیمار دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا مقامی ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دنیا کی سب سے لمبی قد والی مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد کا الشرقیہ صوبے میں انتقال ہوگیا۔ 27 سالہ طویل القامت خاتون کئی برسوں سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں۔

مقامی ہسپتال میں ہدیٰ عبدالجواد کا ڈائیلسس جاری تھا۔

(جاری ہے)

اٴْن کے معالجین کا کہنا تھا کہ لمبے قد والے شخصیات کو گردوں کی بیماریوں کا سامنا رہتا ہے اور اکثر طویل القامت ہونے کا ریکارڈ رکھنے والوں کا انتقال گردے خراب ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ہدیٰ عبدالجواد کے پاس گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے تین ریکارڈز تھے، ان میں سب سے لمبے ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو شامل ہیں۔ ہاتھ کی لمبائی 24.3 سینٹی میٹر، پیر کی لمبائی33.1 سینٹی میٹر ، بازو 236.3 سینٹی میٹرلمبے تھے۔ہدیٰ عبدالجواد کے 33 سالہ بھائی محمد عبدالجواد کے پاس بھی مردوں میں سب سے لمبے بازو اور چوڑے ہاتھ رکھنے کا ریکارڈ ہے۔ ان کے بازوئوں کی چوڑائی 250.3 سینٹی میٹر جبکہ ہاتھ کی چوڑائی 31.3 سینٹی میٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :