&کوئٹہ ،ہماری حکومت آنے سے پہلے صوبے میں ہرجگہ دھرنے چل رہے تھے،وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو

جام صاحب ایک ماہ میں مسائل حل نہیں ہوتے تھوڑا سا صبر کریں،بدقسمتی سے تین سالوں سے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے تھے،میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ بدقسمتی سے تین سالوں سے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے تھے فنڈز ریلیز نہ ہونے باعث محکمہ لوکل گورنمنٹ کو مشکلا ت کا سامنا تھالیکن اب محکمہ لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر فنڈز رریلیز کردئیے گئی3سال سے کوئٹہ میں صفائی نہیں ہوئی ہماری حکومت آنے سے پہلے صوبے میں ہرجگہ دھرنے چل رہے تھے، جام صاحب ایک ماہ میں مسائل حل نہیں ہوتے تھوڑا سا صبر کریں جام کمال نے 3سالوں میں جو مسائل حل نہیں کئے وہ ہم حل کرینگے ،بلوچستان میں ماہ جولائی سے گوادر کے مسائل چل رہے ہیں مجھے یاد نہیں کہ جام کمال کتنی مرتبہ گوادر گئے حالانکہ میں ایک ماہ میں تربت،لسبیلہ ،پشین کا دورہ کرچکاہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز امداد چوک پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روزوزیراعلیٰ بلوچستان نے اتوار کی شام کو اچانک امداد چوک کا دورہ کیا اس موقع پر چوک پر سیوریج کے ناقص صورتحال کاجائزہ لیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہریوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ امداد چوک کے دورے کا مقصد ناقص صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کا جائزہ لینا تھا بدقسمتی سے تین سالوں سے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز ریلیز نہیں کئے گئے تھے فنڈز ریلیز نہ ہونے باعث محکمہ لوکل گورنمنٹ کو مشکلا ت کا سامنا تھالیکن اب محکمہ لوکل گورنمنٹ کو فوری طور پر فنڈز رریلیز کردئیے گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شہر کو صاف اور سیوریج کا نظام بہتر کیاجائے،3 سال سے کوئٹہ میں صفائی نہیں ہوئی،شہر کی صفائی ہونے میں وقت لگے گامیٹروپولٹن کے ملازمین کی تنخوائیں ریلیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیںجب فنڈز ریلیز نہیں ہونگے تو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیراعلی بلوچستا ن نے کہاکہ ہماری حکومت آنے سے پہلے صوبے میں ہرجگہ دھرنے چل رہے تھے گوادر کا مسئلہ آج کا نہیں ہے جولائی سے چلتا آرہاہے حکومت کے قیام کے بعد مکران ڈویژن کے مختلف اضلاع کادورہ کیاینگ ڈاکٹرز کے مسلے کو حل کرنے کے لئے ان سے ملاقات کی تھی ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ینگ ڈاکٹروں نے اس کے باوجود بھی ریلی نکالی ینگ ڈاکٹروں کے دھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہم اب بھی ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات ماننے کے لئے تیار ہیںڈاکٹروں کا مسئلے کوسنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں مگر ڈاکٹروں کوبھی تعاون کرنا ہوگا۔

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ جام کمال ہمارے لئے محترم ہیں بلوچستان میں ماہ جولائی سے گوادر کے مسائل چل رہے ہیں مجھے یاد نہیں کہ جام کمال کتنی مرتبہ گوادر گئے حالانکہ میں ایک ماہ میں تربت،لسبیلہ ،پشین کا دورہ کرچکاہوں انہوں نے جام کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جام صاحب ایک ماہ میں مسائل حل نہیں ہوتے تھوڑا سا صبر کریں جام کمال نے 3سالوں میں جو مسائل حل نہیں کئے وہ ہم حل کرینگے ،ہم نے حکومت میں آتے ہی ٹرالنگ اور بارڈر کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے ہمارے آنے سے پہلے روزانہ احتجاجوں کا سلسلہ جاری تھااس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے امدادچوک پرایک دوکان سے چوکلیٹ خریدا۔