لله*کوئٹہ ، گیس اور بجلی کی بندش سے شدید سردی کے باعث ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہوگئے ہیں،

اتوار 5 دسمبر 2021 23:35

،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے قلات میں شدید سردی میں گیس اور بجلی کی بندش کو عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ گیس اور بجلی کی بندش سے شدید سردی کے باعث ہزاروں معصوم بچے اور بزرگ بیماری کا شکار ہوگئے ہیں جو انسانی المیہ کا شکل اختیار کرسکتا ہیے جس کی تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی کیسکو حکام اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

میر کبیر محمد شہی نے واضع کیا ہیے کہ ملک اور بلوچستان پر تاریخ کی غیر سنجیدہ حکمران مسلط ہوئے ہیں یہ جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ ناپید ہوجاتا ہیے۔ میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ ہماری پردہ دار ماہیں بہنیں قلات میں گیس اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پہ نکلے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور قلات کے مجموعی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کا قبلہ درست نہیں ہوا حکومت نے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا تو گوادر کے بعد قلات میں دھرنا ہوگا اور ہم قلات کے عوام کے ساتھ ہونگے۔