پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگا‘اپوزیشن کا شرکت نہ کرنے کا اعلان
بائیکاٹ کی وجہ اہم آئینی، قانونی، قومی اور سیکیورٹی معاملات پر حکومت کا مسلسل آمرانہ طرز عمل ہے.ترجمان مسلم لیگ نون
میاں محمد ندیم پیر 6 دسمبر 2021 12:30
(جاری ہے)
اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سیکیورٹی پالیسی پر بریفینگ دیں گے نجی ٹی وی نے کابینہ کے ایک سنیئر رکن کے حوالے بتایا ہے کہ حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں ساتھ کچھ غیر رسمی رابطے کیے تھے اور ان اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی ان کے مطابق اپوزیشن نے اپنی شرکت وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مشروط کی ہے. قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور متعلقہ وزارتوں کے حکام سمیت 50 سے زائد افراد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اس اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا قومی سلامتی پالیسی پر بریفینگ ہے. اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا ہے ان کے مطابق اس ان کیمرا اجلاس سے بائیکاٹ کی وجہ پارلیمان کے حالیہ مشترکہ اجلاس میں اہم بلوں کو حکومت کی جانب سے بلڈوز کرنے اور اہم آئینی، قانونی، قومی اور سیکیورٹی معاملات پر حکومت کا مسلسل آمرانہ طرز عمل ہے. وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی درخواست کی فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں یہ پہلی حکومت ہے جو پارلیمان کے سامنے اپنی قومی سلامتی پالیسی پیش کر رہی ہے. ان کے خیال میں اپوزیشن کو کسی ایسے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے جو ملک کی سلامتی سے متعلق ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ امور اور خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اس پالیسی کو منظوری کے لیے وفاق کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا. دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سے زیادہ متحدہ اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملے کو اہمیت دیتی ہی، اسی وجہ سے اپوزیشن نے ماضی میں ایسی تمام بریفنگ میں شرکت کی ہے جبکہ وزیر اعظم آج تک ایسے ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے. انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ وزیر اعظم نے کورونا کے معاملے سمیت تمام اہم امور پر بلائے جانے والے اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا مشترکہ اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے بیان میں وضاحت کی تھی کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئینی، قومی سلامتی اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے بہت سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے اور وزیر اعظم کی غیر حاضری اور ’اہم قومی و عوامی معاملات سے ان کی مکمل لاتعلقی کے باوجود اپوزیشن نے نہ صرف قوم سلامتی پر ہونے والی گزشتہ بریفنگز میں شرکت کی بلکہ متحدہ اپوزیشن کی قیادت نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں. اپوزیشن کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ اہم داخلی اور خارجی امور پارلیمان میں بحث کے لیے نہیں لائے جاتے اور حکومت، پارلیمان کو صرف ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے حالات میں یہ ان کیمرا بریفنگ ایک حکومتی تماشہ ہی ہوگی جس کا ملک اور عوام کو درپیش سنجیدہ مسائل اور ان کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا. اپوزیشن کا موقف ہے کہ وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیران فیصلہ سازی کے لیے درکار معلومات اور اختیار کے علاوہ پوشیدہ حقائق سے بھی محروم ہیں دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے سربراہان بھی آج ملاقات کریں گے جس میں اتفاق رائے سے حکومت مخالف مظاہروں کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی. پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے گزشتہ روز ملاقات میں حکومت مخالف مظاہروں کی مہم کے حوالے سے تجاویز تیار کی تھیں ذرائع کے مطابق یہ تجاویز حتمی منظوری کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو پیش کی جائیں گی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی نے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لانگ مارچ کے علاوہ ملک بھر میں عوامی اجتماعات بھی منعقد کرنے کی تجویز دی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.