یونیورسٹی آف ناروال میں تدریسی عمل دو ہفتے سے بند ہونے کیلئے تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 6 دسمبر 2021 12:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) یونیورسٹی آف ناروال میں تدریسی عمل دو ہفتے سے بند ہونے کیلئے تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا منان خان کی جانب سے جمع کرائی گئیتحریک التوا کے متن میں کہاگیا کہ کنٹریکٹ اور ایڈہاک پر تعینات اساتذہ نے دو ہفتوں سے ہڑتال کی ہے۔اساتذہ کے احتجاج کے باعث طلبہ و طالبات کی تعلیم شدید متاثر ہورہی ہے۔اساتذہ مسلسل کئی ماہ سے احتجاج کررہے ہیں۔حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات کو سنجیدہ لے۔حکومت پنجاب اساتذہ کے جائز مطالبات فوری حل کرے۔طالبہ کی پڑھائی متاثر ہونے سے والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔