تحصیل ساہیوال سمیت ضلع بھر کے 4ہزار 905 زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ تیار

پیر 6 دسمبر 2021 12:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) تحصیل ساہیوال سمیت ضلع بھر کے 4ہزار 905 زرعی ٹیکس نادہندگان کے خلاف شکنجہ تیار، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع سرگودہا میں ایگریکلچر انکم ٹیکس کے واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے سرگودہا کے ڈپٹی کمشنر کو ترجیح بنیادوں پر اقدمات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، ذرایع کے مطابق گزشتہ اڑھاء سالوں میں ایف بی آر کی جانب سے اعلی سطح کی چھان بین کے بعد ایک رپورٹ پنجاب حکومت کو دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع سرگودہا کے 4ہزار 905 نادہندگان کی سالوں سے زرعی انکم ٹیکس ادا نہیں کررہے جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے جس پر ڈپٹی سیکرٹری ریکوری بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تشویش کا اظہار کرتے ہوے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریکوری کیلے سخت اقدامات اٹھاہیں بصورت دیگر محکمانہ کارواء عمل میں لای جاے گی، جس پر ضلع کی انتظامیہ نے ان نادہندگان سے ریکوری کیلے سخت اقدامات کی تیاریاں شروع کر دیں-